پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے شیڈولڈ ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔
بورڈ ملتان اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کروانا چاہتا ہے اور ملتان کو ایک اضافی ٹیسٹ میچ کی میزبانی دینا چاہتا ہے کیونکہ کراچی میں چیمپئینز ٹرافی کے باعث تعمیراتی کام کی وجہ سے وینیو زیر غور نہیں۔
ملتان کی کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کیلئے 2 ٹیسٹ ملتان میں کرانے کا منصوبہ ہے جبکہ پہلا اور تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں کرانے کا دوسرا آپشن بھی رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے یکم اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر روانہ ہونا ہے اور مکمل فٹنس نہ ہونے کے باوجود بین اسٹوکس کو 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔