‘استری 2’ نے رنبیر کپور کی ‘انیمل’ کو بھی شکست دیدی


 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی سُپر ہٹ کامیڈی ہارر فلم ‘استری 2′ نے باکس آفس پر ایک اور ریکارڈ توڑتے ہوئے رنبیر کپور کی ایکشن تھرلر فلم ‘انیمل’ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امر کوشک کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘استری 2′ نے بلاک بسٹر فلم ‘انیمل’ کے اب تک کے لائف ٹائم بزنس کا ریکارڈ توڑ کر ایک نیا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنبیر کپور کی ‘انیمل’ کا باکس آفس پر مجموعی بزنس 553.87 کروڑ تھا جبکہ ‘استری 2′ نے اپنی ریلیز کے 33ویں دن تک باکس آفس پر 557.85 کروڑ کی کمائی کی۔

اس طرح، شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی یہ کامیڈی ہارر فلم رنبیر کپور کی فلم ‘انیمل’ کو مات دینے میں کامیاب ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ‘استری 2′ نے باکس آفس پر فلم ‘باہو بلی 2′ اور ‘پٹھان’ کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ ‘استری 2′ سال 2018 کی کامیاب فلم ‘استری’ کا سیکوئل ہے، اس فلم کی کاسٹ میں شردھا کپور اور راج کمار راؤ کے علاوہ، ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں۔

15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ‘استری 2′ کے صنف نیرین بھٹ ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں