ڈرامہ ‘میرے پاس تُم ہو’ سے شوہر کی قدر کرنا سیکھی، عائزہ خان


برطانیہ: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے بتا دیا کہ وہ کردار کا انتخاب کرتے ہوئے کن باتوں کو ذہن میں رکھتی ہیں۔

حال ہی میں برطانیہ میں فلسطین کے لیے عطیہ جمع کرنے کی متعدد تقریبات منعقد ہوئی تھیں جن میں پاکستانی اداکاراؤں عائزہ خان، سارہ خان اور کبریٰ خان نے بھی شرکت کی تھی۔

ان فنڈ ریزنگ تقریبات کے دوران، پاکستانی اداکاراؤں نے مختلف انٹرویوز بھی دیے تھے، ایک انٹرویو میں عائزہ خان نے اپنے کام سمیت پراجیکٹس کے انتخاب سے متعلق گفتگو کی۔

عائزہ خان نے کہا کہ میں ہمیشہ ایسے پراجیکٹس اور کرداروں کا انتخاب کرتی ہوں جن کے ذریعے اپنے مداحوں کو کوئی مثبت پیغام دے سکوں کیونکہ لوگ فلموں اور ڈراموں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے ڈرامہ سیریل ‘میں’ میں مبشریٰ جعفر کا کردار ادا کیا تھا، میں نے اپنے اس کردار سے غصے پر قابو پانا سیکھا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ اسی طرح ڈرامہ ‘میرے پاس تُم ہو’ میں میرا کردار مہوش بہت مہشور ہوا تھا، میں نے اس کردار سے اپنے شوہر دانش تیمور کی قدر کرنا سیکھی تھی۔

عائزہ خان نے مزید کہا کہ اس ڈرامے کے بعد سے، میں اپنے شوہر کو بالکل تنگ نہیں کرتی بلکہ اُن کی ہر بات مانتی ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں