چیمپئینز کپ؛ وکٹ گنوانے کے بعد امام الحق ڈریسنگ روم میں آپے سے باہر


چیمپئینز ون ڈے کپ میں لائنز اور پینتھرز کے درمیان میچ میں شاداب کے ہاتھوں وکٹ گنوانے پر اوپنر امام الحق ڈریسنگ روم میں آپے سے باہر ہوگئے۔

گزشتہ روز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز اور لائنز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جہاں شاداب کی ٹیم 46.5 اوورز میں 283 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جبکہ ہدف کے تعاقب میں اُتری لائنز کی ٹیم محض 199 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

اس میچ میں امام الحق 60 رنز بناکر کریز پر موجود تھے اور اچھی بیٹنگ کررہے تھے تاہم شاداب کی گیند پر کٹ شارٹ کھیلنے کے دوران انکا ایج نکلا اور وکٹ کیپر محمد عثمان نے کوئی غلطی نہ کرتے ہوئے کیچ تھام لیا اور یوں امام کی اننگز اختتام پذیر ہوئی۔

امام الحق نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے تھے اور انکی کریز پر موجودگی کے وقت میچ میں کامیابی یقینی دیکھائی دے رہی تھی تاہم انکی وکٹ گرنے کے بعد پینتھرز کے کپتان شاداب اور عرفان نے لائنز کے مڈل آرڈر کی دھجیاں اڑا دیں اور میچ میں فتح کا خواب چکنا چُور کردیا۔

واضح رہے کہ امام الحق نے آخری مرتبہ سال 2023 میں ون ڈے میچ کھیلا تھا جس کے بعد وہ ڈراپ کردیے گئے تھےجبکہ بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی انکی جگہ صائم ایوب کو موقع دیا گیا تھا جو خاص پرفارمنس نہ دے سکے۔


اپنا تبصرہ لکھیں