سابق کھلاڑی کا بابر اعظم کی جگہ محمد رضوان کو کپتان بنانے کا مطالبہ


سابق کرکٹر باسط علی نے بابر اعظم کی جگہ محمد رضوان کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنانے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی چیمپئنز ون ڈے کپ میں وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کی قائدانہ صلاحیت کے معترف ہوگئے۔

انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح رضوان نے اسٹالینز کی قیادت کی، انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ ان سے بہتر کپتان کوئی نہیں۔

باسط علی کہتے ہیں کہ رضوان نے پچ کو سمجھا اور اپنی کپتانی سے دکھایا کہ بابر بھی ایسے نہیں کرسکتے، یہ پاکستان کے لیے بہترین وقت ہے کہ رضوان کو کپتان بنایا جائے۔

خیال رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کاکردگی کے بعد بابر اعظم کو کپتان سے ہٹائے جانے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں جس کے بعد محمد رضوان کا نام ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

تاہم پی سی بی نے کسی بھی کپتان کی تبدیلی کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے جب کہ پی سی بی نے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ریڈ بال ٹیم کے کپتان شان مسعود کو خود کو ثابت کرنے کے لیے وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں