فلوریڈا: ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ، سابق امریکی صدر محفوظ رہے


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ کے گالف کلب کے قریب پیش آیا تاہم واقعے میں سابق صدر مکمل طور پر محفوظ رہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کے نزدیک دو افراد کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور دونوں ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے، فائرنگ کا نشانہ ٹرمپ نہیں تھے، سیکرٹ سروس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف پہنچ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر رواں سال جولائی میں بھی پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں