مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ عمر اپنی ہم شکل بھارتی سوشل میڈیا اسٹار کی بولڈ ڈانس ویڈیو دیکھ کر چونک گئیں۔
عائشہ عمر نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ہم شکل بھارتی سوشل میڈیا اسٹار ساکشی اگروال کی ڈانس ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور بتایا کہ وہ ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ کسی مداح نے انہیں مذکورہ خاتون کی ویڈیو پر مینشن کیا تھا، جہاں وہ گئیں تو ویڈیو میں سوشل میڈیا اسٹار کو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
عائشہ عمر کے مطابق انہیں خود بھی شک گزارا کہ بولڈ ڈانس کرنے والی خاتون وہ ہیں لیکن پھر انہوں نے ویڈیو کا بغور جائزہ لیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ انہیں پتا کہ وہ خاتون کون ہیں، کیا وہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے اآئی) کے ذریعے بنائی گئی ویڈیو ہے یا کچھ اور ہے؟
انہوں نے مداحوں سے پوچھا کہ اگر وہ مذکورہ خاتون سے متعلق کچھ جانتے ہیں تو انہیں بتائیں۔
عائشہ عمر نے جس خاتون سوشل میڈیا اسٹار کی ڈانس کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، وہ بھارتی سوشل میڈیا اسٹار و ماڈل ساکشی اگروال ہیں، جن کی شکل پاکستانی اداکارہ سے کافی ملتی جلتی ہے۔
ساکشی اگروال کے انسٹاگرام 20 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، وہ جنوبی بھارتی فلموں، ویب سیریز اور ڈراموں میں بھی مختصر کردار ادا کر چکی ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔
ساکشی اگروال انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جب کہ وہ عائشہ عمر کی طرح فٹنیس کی بھی ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ساکشی اگروال کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر عائشہ عمر بھی چونک گئیں اور انہیں بھی پہلے بھارتی ماڈل کی بولڈ ویڈیوز دیکھ کر شک گزرا کہ بولڈ ڈانس کی ویڈیوز ان کی ہی ہیں۔