ویب شو ’انسائیڈ ایج‘ میں کردار کشی، پریتی زنٹا فرحان اختر اور رتیش سدھوانی پر سیخ پا


 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے پروڈیوس کردہ ویب شو ’انسائیڈ ایج‘ میں ایک کردار کی منفی تصویر کشی پر کھل کر اپنی رائے دی ہے۔

یہ کردار مبینہ طور پر پریتی زنٹا کی زندگی سے متاثر بتایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اداکارہ نے سخت الفاظ میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

پریتی زنٹا نے فرحان اور ان کے پارٹنر رتیش پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دوست ہونے کے باوجود ان سے مشورہ کیے بغیر ویب شو میں ایسا مواد دکھا رہے ہیں جو حقیقت سے دور ہے۔

پریتی نے سوال اٹھایا کہ آخر کیوں فلموں یا ویب سیریز میں طاقتور خواتین کو ہمیشہ منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔

پریتی زنٹا نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ ’انسائیڈ ایج‘ نے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کے حقیقی کامیاب کھلاڑیوں کی کہانیوں کو نظر انداز کر کے صرف منفی پہلوؤں پر توجہ دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں