چین کیلئے جاسوسی پر سابق سی آئی اے افسر کو 10 سال قید کی سزا

چین کیلئے جاسوسی پر سابق سی آئی اے افسر کو 10 سال قید کی سزا


سی آئی اے کے سابق افسر کو چین کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی محکمۂ انصاف کے اعلامیے کے مطابق 71 سالہ الیگزینڈر چنگ ما نے مئی میں پراسیکیوٹرز کے ساتھ جرم کا اعتراف کرنے کا معاہدہ کیا۔

امریکی محکمۂ انصاف نے بتایا ہے کہ چنگ ما نے 1982ء سے 1989ء تک سی آئی اے کے لیے کام کیا۔

امریکی محکمۂ انصاف نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مارچ 2001ء میں چینی انٹیلی جنس افسران نے چنگ ما سے رابطہ کیا تھا۔

امریکی محکمۂ انصاف نے یہ بھی کہا ہے کہ چنگ ما نے 50 ہزار ڈالرز کے عوض بڑی تعداد میں خفیہ دفاعی معلومات چین کے حوالے کیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں