غزہ: اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید


غزہ میں اسرائیلی فورسز کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں وحشیانہ حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید اور 104 زخمی ہوگئے۔ 

غزہ سے فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد41 ہزار 84 ہوگئی۔ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک 95 ہزار 29  فلسطینی زخمی ہو چکے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک 68 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فورسز کی ربر کی گولیوں سے ابتک 234 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس ڈسٹرکٹ سے ایک ہزار 711 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں 335 فلسطینیوں کو جیل کی سزا سنا دی گئی جبکہ 99 گھروں میں نظر بند ہیں۔ قابض اسرائیلی حکام نے 103 فلسطینیوں کو مقبوضہ بیت المقدس سے شہر بدر کردیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے 11 دیگر فلسطینیوں کے سفر پر پابندی عائد کر دی۔ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے 307 مکانات کو تباہ کیا یا انھیں نقصان پہنچایا۔


اپنا تبصرہ لکھیں