چنکی پانڈے نے 43 سال بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرلیا

چنکی پانڈے نے 43 سال بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرلیا


بالی ووڈ کے سینئر اداکار چنکی پانڈے نے 43 سال بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرلیا۔

چنکی پانڈے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پولیس اہلکار کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ 43 سال بعد دوبارہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا اور بالآخر میں نے یہ ٹیسٹ پاس کر لیا۔

چنکی پانڈے نے اس موقع پر ممبئی ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اداکار کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے اُنہیں ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے پر مبارک بادیں بھی دے رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں