ٹیلر سوئفٹ کا کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

ٹیلر سوئفٹ کا کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان


معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرس کو ’جنگجو‘ قرار دے دیا۔

ٹیلر سوئفٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بلّی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ میں 2024ء کے صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ٹم والز کو اپنا ووٹ دوں گی، میں کملا ہیرس کو ووٹ اس لیے دوں گی کیونکہ وہ حقوق کے لیے لڑتی ہیں اور اسی وجہ سے  مجھے یقین ہے کہ ہمیں ایک جنگجو کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ میرے خیال میں وہ ایک مضبوط ہاتھ رکھنے والی، ہونہار رہنما ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم ان کی پُرسکون قیادت میں اس ملک میں اور بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

امریکی گلوکارہ نے ٹم والز کو نائب صدر کے عہدے کے لیے امیدوار منتخب کرنے پر بھی کملا ہیرس کی تعریف کی۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی تحقیق مکمل کر لی ہے اور فیصلہ کر لیا ہے، آپ کو اپنا فیصلہ خود تحقیق کر کے کرنا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ نے مداحوں پر زور دیا ہے کہ اپنا ووٹ رجسٹر کروائیں تاکہ جلدی اور آسانی سے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں