مداحوں کی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو بیٹی کے نام کیلئے دلچسپ تجاویز

مداحوں کی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو بیٹی کے نام کیلئے دلچسپ تجاویز


بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ اداکارہ دیپکا پڈوکون کے ہاں کل  بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

یہ خبر سامنے آتے ہی اب مداح اس جوڑی کی بیٹی کا نام جاننے کے لیے بے تاب ہیں اور اُنہوں نے سوشل میڈیا پر دلچسپ ناموں کی تجاویز کے انبار بھی لگا دیے ہیں۔

کچھ مداحوں نے ننھی پری کا نام رکھنے کے لیے رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون کے ناموں کو ملا کر منفرد نام تجویز کیے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے اداکار جوڑی کے ناموں کو ملا کر تجویز کردہ ناموں میں سے سوشل میڈیا ’رنویکا (Ranvika) نام سب سے زیادہ وائرل ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد رنویر سنگھ کی دلی خواہش پوری ہو گئی ہے۔

اُنہوں نے ماضی میں اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں دیپیکا پڈوکون جیسی ہی ایک بیٹی کی خواہش ہے، اگر بیٹی پیدا ہو گی تو ان کی لائف سیٹ ہو جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں