انکیتا لوکھنڈے کو اوور ایکٹنگ پر مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

انکیتا لوکھنڈے کو اوور ایکٹنگ پر مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا


بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کو اوور ایکٹنگ کرنے پر مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انکیتا لوکھنڈے ایک ایونٹ سے تیزی سے باہر نکلتے ہوئے اپنی گاڑی تلاش کررہی تھیں کہ اس دوران پاپارازی نے ان کی ویڈیو بنالی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جامنی رنگ کی ساڑھی میں ملبوس انکیتا لوکھنڈے ایونٹ سے باہر آتی ہیں اور ایک شخص کو آواز دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’پانڈے جی گاڑی کدھر ہے، اسی دوران ان کے پیچھے سے کار آجاتی ہے، جس میں بیٹھ کر وہ روانہ ہوجاتی ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس میں ایک صارف نے کہا کہ ’ کیوٹ بننے کی کوشش کیوں کررہی ہو؟ آنٹی جی۔

ایک اور صارف نے کہا کہ ’یہ اتنی نوٹنکی کیوں ہے؟


اپنا تبصرہ لکھیں