دنیا کے مہلک ترین زہر کے ساتھ پکڑی گئی خواتین خطرناک سیریل کِلر نکلیں

دنیا کے مہلک ترین زہر کے ساتھ پکڑی گئی خواتین خطرناک سیریل کِلر نکلیں


اماراوتی: بھارتی ریاست آندھراپردیش میں پولیس نے تین خواتین کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ خطرناک سیریل کلر ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھراپردیش کے شہر تینالی میں پولیس نے جمعرات کو تین خواتین سیریل کِلر کو گرفتار کیا ہے، جن کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے 3 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کیا، گرفتار خواتین کی شناخت موناگپا رجنی، مدیالہ وینکٹیشوری اور گلرا رامانما کے ناموں سے ہوئی ہے۔

انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق ضلع گنٹور کے شہر تینالی میں پکڑی گئی خواتین اجنبی لوگوں سے دوستی کر کے خطرناک ترین زہر سائنائیڈ کے ذریعے انھیں جان سے مار دیتی تھیں، اور پھر ان سے سونا، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیتی تھیں۔