بھارت کی نجی ایئرلائن کے طیارے کو ترکیہ کے ارضروم ہوائی اڈے میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر طیارے کو بم کی اطلاع پر ارضروم ایئرپورٹ پر اتارا گیا، طیارہ بھارتی شہر ممبئی سے جرمنی کے شہر فرنکفرٹ جارہا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مسافر طیارے میں عملے کے ارکان کے علاوہ 247 مسافر سوار ہیں۔