امریکا: اسکول میں جھگڑا، طالبعلم کے ہاتھوں دوسرا طالبعلم قتل

امریکا: اسکول میں جھگڑا، طالبعلم کے ہاتھوں دوسرا طالبعلم قتل


امریکی ریاست میری لینڈ کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے 1 طالب علم ہلاک ہو گیا۔

اسکول کے باتھ روم میں 2 طالب علموں کے درمیاں جھگڑا ہوا جس کے دوران 16 سالہ طالب علم نے 15 سالہ طالب علم کو گولی مار دی جس سے طالب علم وارن کرٹس گرانٹ شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی طالب علم کو پہلے اسکول میں طبی امداد دے کر اس کی جان بچانے کی کوشش کی گئی اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

فائرنگ کرنے والا طالب علم موقع سے فرار ہو گیا جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں