پیوٹن نے کاملا ہیرس کی حمایت کردی

پیوٹن نے کاملا ہیرس کی حمایت کردی


امریکی صدارتی انتخابات پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جیت کے لیے کاملا ہیرس کی حمایت کردی، جبکہ امریکا نے روسی صدر کو صدارتی انتخابات پر تبصرہ کرنے سے منع کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیوٹن کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن اپنے حامیوں سے کاملا ہیرس کی حمایت کا کہہ رہے ہیں ہم بھی ان کی حمایت کریں گے۔

روسی صدر نے کہا کہ کاملا ہیرس ایسے مسکراتی ہیں جیسے ان کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہو، ٹرمپ نے اب تک سارے امریکی صدور سے زیادہ روس پر پابندیاں عائد کیں۔

روسی صدر نے کہا کہ اگر کاملا ہیرس آئیں تو ہوسکتا ہے وہ ٹرمپ کی طرح نہ کریں۔

روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی عوام اپنے صدر کا انتخاب کریں گے اور ہم امریکی عوام کی مرضی کا احترام کریں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ مجھے کملا ہیرس پر مکمل بھروسہ ہے، انہوں نے کملا ہیرس کی نامزدگی کو اپنا بہترین فیصلہ قرار دے دیا۔

بائیڈن نے کہا ہے کہ یقینی بنائیں کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ایک بار پھر شکست سے دوچار ہو اور کملا ہیرس ملک کی نئی صدر بن کر تاریخ رقم کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں