کرکٹر محمد حارث رشتۂ ازدواج میں منسلک

کرکٹر محمد حارث رشتۂ ازدواج میں منسلک


پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کھلاڑی نے اپنے نکاح کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اپنے نکاح کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ نکاح کی تقریب سے چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

نکاح کی تقریب کی مناسبت سے کھلاڑی نے سفید کرتا پاجامہ اور کوٹ زیب تن کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کے کیپشن میں کھلاڑی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس نعمت پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔

قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر کے بھائی انس نے کھلاڑی کے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ محمد حارث کا نکاح گزشتہ رات ہوا جبکہ ان کی شادی اگلے ماہ متوقع ہے۔ نکاح کی تقریب میں صرف فیملی ممبران نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر نکاح کا اعلان کرنے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے کھلاڑی کے لیے نیک خواہشات اور مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

مختلف سوشل میڈیا پیجز اور مداحوں کی جانب سے ان کے نکاح کی نجی تقریب سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں