جرمنی کے شہر میونخ میں اسرائیلی قونصلیٹ کے قریب مسلح شخص اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے مسلح شخص پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔
مسلح شخص پر فائرنگ اسرائیلی قونصلیٹ اور نازی دور کے ایک میوزیم کے قریب کی گئی، اس واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں نفری بڑھا دی ہے۔
جرمن وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ میونخ میں سنگین واقعہ پیش آیا ہے، اسرائیلی قونصلیٹ کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
اسرائیلی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت اسرائیلی قونصل خانہ بند تھا، فائرنگ کے واقعے میں اسرائیلی عملے کا کوئی اہلکار متاثر نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ 1972ء کے میونخ اولمپکس کے دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر کیا گیا ہے۔