امریکا: جارجیا کے اسکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

امریکا: جارجیا کے اسکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک


امریکی ریاست جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 9  زخمی ہوگئے۔ 

ترجمان اسکول کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد اسکول میں بھگدڑ مچنے سے بھی متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 طالب علم اور 2 استاد شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کرنے والا 14 سال کا طالب علم کولٹ گرے ہے اور اسے زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب نائب امریکی صدر کاملا ہیرس نے کہا کہ امریکا سے گن وائلنس ناسور کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

واضح رہے کہ بیرو کاؤنٹی کے اسکول کو فائرنگ کی اطلاع پر بند کر دیا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اسکول کے اندر موجود تھے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسکول میں فائرنگ واقعے سے صدر جو بائیڈن کو آگاہ کردیا گیا ہے، فائرنگ واقعے پر وہ ریاستی حکام سے رابطے میں رہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں