کم کارڈیشن جیسا نظر آنے کا جنون! کاسمیٹک سرجری نے برازیلی انفلوئنسر کو بانجھ بنادیا

کم کارڈیشن جیسا نظر آنے کا جنون! کاسمیٹک سرجری نے برازیلی انفلوئنسر کو بانجھ بنادیا


برازیل: امریکی اسٹار کم کارڈیشین کی طرح نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجریز پر ایک ملین ڈالر خرچ کرنے والے برازیلین انفلوئنسر کو سرجریز نے بانجھ بنا دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جینیفر پامپلونا نامی برازیلین انفلوئنسر نے انکشاف کیا ہے کہ کاسمیٹک سرجریز میں استعمال ہونے والے ایک مواد نے اُنہیں بانجھ بنا دیا ہے۔

جینیفر پامپلونا نے کہا کہ مجھے کم کارڈیشین بہت پسند ہیں اور مجھے جنون تھا کہ میں اُن کی طرح نظر آؤں، اسی جنون میں متعدد سرجریز کروائیں، ان سرجریز نے جہاں مجھے خوبصورت بنایا تو وہیں مجھے ماں بننے سے محروم کردیا۔

انفلوئنسر نے دیگر لوگوں کو کاسمیٹک سرجری نہ کروانے کا مشورہ دیا ا ور کہا کہ میں نے ہمیشہ ماں بننے کا خواب دیکھا تھا لیکن  بدقسمتی سے، اب میں خود کو اس خواب کو پورا کرنے سے قاصر محسوس کرتی ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میری صحت میں بہتری آرہی ہے لیکن میں اس وقت ذہنی طور پر شدید اذیت میں ہوں کیونکہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ماں نہیں بن سکوں گی، یہ میری زندگی کا سب سے بڑا خواب تھا اور اب اس خواب کی محرومی نے مجھے توڑ دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز رکھنے والی برازیلین انفلوئنسر نے 17 کی عُمر میں اپنی پہلی کاسمیٹک سرجری کروائی تھی اور پھر وہ دیکھتے ہی دیکھتے سرجریز کی عادی ہوگئی تھیں۔

جینیفر پامپلونا نے اس نشے میں اپنے جسم اور چہرے پر 30 سے ​​زائد مختلف سرجریز کروائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں