سلمان خان نے پسلی کی چوٹ کے باوجود فلم ’سکندر‘ شروع کردی

سلمان خان نے پسلی کی چوٹ کے باوجود فلم ’سکندر‘ شروع کردی


بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ پسلی کی چوٹ کے باوجود شروع کردی۔

سلمان خان کی واپسی کے ساتھ ہی فلم کی شوٹنگ دھاراوی اور ماٹونگا میں دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

بھائی جان کافی جوش و خروش سے اپنے کام میں مصروف ہیں، وہ پسلی کے زخم کے باعث مکمل احتیاط سے شوٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلم سکندر کے ایک سین کی عکس بندی کی گئی ہے، سلمان خان کو اس سین میں 33 ہزار فٹ بلندی پر اڑ رہے جہاز میں دکھایا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار کے مداح انہیں بڑے پردے پر دیکھنے کےلیے تیار ہیں کیونکہ چند برس پہلے انہیں چوٹ آئی تھی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ایکشن سین کرنے سے منع کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان حالیہ دنوں میں اپنا وزن کم کررہے ہیں تاکہ وہ سکندر میں فٹ نظر آئیں۔

فلم سکندر کی ٹیم فی الحال 45 دن کے شوٹنگ کے شیڈول کے درمیان میں ہے، جس کے بعد فلم کا اسٹاف حیدرآباد کے ایک محل میں شفٹ ہوجائے گا۔

فلم میں سلمان خان کے مقابل رشمیکا مندانا ہیں، جنہوں نے فلم سے متعلق خصوصی ورکشاپ میں ایک ساتھ شرکت کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں