جیو نیوز اور بودھی ورکس کی پیشکش ’دی وائیٹ پلیگ‘ الحمرا لاہور میں پیش کیا جائے گا

جیو نیوز اور بودھی ورکس کی پیشکش ’دی وائیٹ پلیگ‘ الحمرا لاہور میں پیش کیا جائے گا


جیو نیوز اور بودھی ورکس کی پیشکش ڈرامہ دی وائیٹ پلیگ 4 سے 8 ستمبر تک الحمرا لاہور میں پیش کیا جائے گا۔

دی وائیٹ پلیگ ڈرامے کی ہدایت کارہ مہر جعفری نے ڈرامے کی کاسٹ اور الحمرا آرٹس کونسل کے چیئرمین رضی احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ 1937 میں چیک ری پبلک کی ایک ڈرامہ نگار نے لکھا تھا جس میں جنگ اور قحط کے دنوں میں امن کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں شامل اداکار فواد خان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی سپورٹ سے آرٹسٹ بنے ہیں، یہ ڈرامہ بہت کچھ سوچنے سمجھنے اور ہنسنے مسکرانے پر مجبور کردیتا ہے۔

ڈرامے کے دیگر فنکاروں کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات اور اسرائیل کے جنگی جنون کے پیش نظر اس ڈرامے کی اہمیت دوچند ہوجاتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں