شادی کے بعد کپور خاندان کی خواتین کے کام پر پابندی؟ کرشمہ کی لب کشائی

شادی کے بعد کپور خاندان کی خواتین کے کام پر پابندی؟ کرشمہ کی لب کشائی


کپور فیملی کی اسٹار اداکارہ کرشمہ کپور نے خاندان کی خواتین پر شادی کے بعد کام پر پابندی سے متعلق دعووں پر لب کشائی کردی۔      

حال ہی میں کرشمہ کپور نے ذاکر خان کے ٹاک شو ’آپ کا اپنا ذاکر‘ میں شرکت کی، جہاں وہ اپنے ساتھی ججز ٹیرنس لیوس اور گیتا کپور کے ساتھ نظر آئیں۔

اس موقع پر کرشمہ نے اپنے خاندان کے بارے میں ایک مشہور دعوے پر بات کی جس میں کہا گیا کہ کپور خاندان کی خواتین شادی کے بعد کام نہیں کر سکتیں۔

کرشمہ کپور نے میڈیا رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ’یہ سب باتیں ہیں کہ جب میری والدہ اور نیتو آنٹی کی شادی ہوئی، تو یہ ان کا اپنا انتخاب تھا کہ وہ گھر بسانا چاہتی تھیں اور بچوں کی پرورش کرنا چاہتی تھیں کیونکہ ان کے کیریئر پہلے ہی بہت اچھے تھے، یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ’شمی انکل اور ششی انکل کی بیویوں، گیتا بالی جی اور جینیفر آنٹی نے شادی کے بعد بھی کام کیا اس لیے یہ کہنا غلط ہے کہ کپور خاندان میں شادی کے بعد خواتین کام نہیں کر سکتیں یا کپور خاندان کی لڑکیاں کام نہیں کر سکتیں، ایسی کوئی بات نہیں تھی‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں