افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں مرکزی مکالا جیل توڑنے کی کوشش میں کم از کم 129 قیدی ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جیل سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ہلاک ہونے والے 129 افراد میں سے زیادہ تر بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہوئے۔
وزیرِ داخلہ کانگو کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 24 قیدی انتباہی گولیوں سے بھی مارے گئے، جبکہ 59 قیدی زخمی ہیں جن کا علاج مقامی اسپتال میں ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس جیل سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران خواتین کی عصمت دری کے کچھ واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
مکالا جیل میں 15 سو قیدیوں کی گنجائش ہے، لیکن جیل میں 12 ہزار سے زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں، جن میں سے بیشتر مقدمے کی سماعت کے منتظر ہیں۔