نئی گیند سے اچھی لینتھ پر بولنگ کا پلان تھا، حسن محمود

نئی گیند سے اچھی لینتھ پر بولنگ کا پلان تھا، حسن محمود


بنگلادیشی فاسٹ بولر حسن محمود نے کہا ہے کہ نئی گیند سے اچھی لینتھ پر بولنگ کرانے کا پلان تھا، جس سے وکٹیں حاصل ہوئیں۔

راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں حسن محمود نے کہا کہ پاکستانی بیٹرز کی وکٹیں لینے کا منصوبہ بنایا۔ نئی گیند سے اچھی لینتھ پر بولنگ کرانے کا پلان تھا، جس سے وکٹیں حاصل ہوئیں، ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ وکٹیں لینا ہمیشہ فخرکی بات ہوتی ہے۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ بارش کے بارے میں نہیں سوچا، معمول کے مطابق کھیلیں گے، بنگلادیش ٹیم جلد ہدف حاصل کرنا چاہتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے ڈریسنگ روم میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں، جو اپنا تجربہ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حسن محمود نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی بہت خوبصورت شہر ہے، یہاں کی سیکیورٹی کمال تھی، کھانا بہت صحتمند ہے، جب بھی چاہیں پاکستان آیا جاسکتا ہے، بہت محفوظ ملک ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں