حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، نادیہ خان کا انکشاف

حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، نادیہ خان کا انکشاف


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

نادیہ خان آج کل نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور تجزیہ نگار اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں جہاں اُنہوں نے حبا بخاری اور دانش تیمور کی سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’جان نثار‘ کے بارے میں اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے یہ بتایا کہ حبا بخاری ماں بننے والی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ حبا بخاری نے اسی حالت میں ڈرامہ سیریل ’جان نثار‘ اور ’رد‘ کی شوٹنگ مکمل کروائی کیونکہ اگر غور کیا جائے تو ڈرامے کے کئی سین ایسے ہیں جن میں حبا بخاری کا بڑھتا وزن اور چہرے کی سوجن واضح طور پر نظر آئے گی۔

نادیہ خان نے آریز احمد اور حبا بخاری کو اس خوش خبری پر مبارک باد بھی دی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کو نادیہ خان کا آریز احمد اور حبا بخاری کی زندگی میں آنے والی اس خوشی کے بارے میں اس طرح اعلان کرنا پسند نہیں آیا۔

نادیہ خان کو اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید نتقید کا سامنا ہے کیونکہ آریز احمد اور حبا بخاری نے خود ابھی اس خوشی کی خبر کے بارے میں مداحوں کو نہیں بتایا ہے۔

واضح رہے کہ آریز احمد اور حبا بخاری 2022ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں