طلاق کی افواہیں، ابھیشیک بچن کی شادی کی انگوٹھی کے بغیر ویڈیو وائرل

طلاق کی افواہیں، ابھیشیک بچن کی شادی کی انگوٹھی کے بغیر ویڈیو وائرل


بالی ووڈ کی معروف جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے زیرِ گردش ہیں۔

طلاق کی افواہوں کی وجہ سے یہ جوڑی  میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

حال ہی میں ابھیشیک بچن کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

ابھیشیک بچن کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں ممبئی کی ایک گلی میں اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ ایک عمارت میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ابھیشیک بچن نے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی ہوئی اور وہ بھارتی میڈیا کو بھی نظر انداز کرتے نظر آئے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی خبروں نے ایک بار پھر  زور پکڑ لیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں