جاپان: سمندری طوفان شانشان سے اموات 6 ہو گئیں

جاپان: سمندری طوفان شانشان سے اموات 6 ہو گئیں


جاپان کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے والے سمندری طوفان شانشان سے مختلف واقعات میں اموات کی تعداد  6 ہو گئی۔

برطانوی اخبار کے مطابق طوفان شانشان کے آج ٹوکیو پہنچنے کا امکان ہے۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ طوفان 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے پیشِ نظر ہزاروں افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ٹوکیو میں 3 دریاؤں کے لیے چوتھے درجے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ طوفان شانشان جاپان کے جزیرے کیوشو سے جمعرات کو ٹکرایا تھا۔

کیوشو میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہے، کئی پل ٹوٹ گئے ہیں جبکہ کئی افراد لا پتہ ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں