وجے ورما کا جلد کی بیماری وٹیلیگو میں مبتلا ہونے کا انکشاف

وجے ورما کا جلد کی بیماری وٹیلیگو میں مبتلا ہونے کا انکشاف


 ممبئی: بالی وڈ اداکار وجے ورما نے ایک جلد کی بیماری وٹیلیگو میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے جس میں جلد پر سفید دھبے پیدا ہوتے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں وجے ورما نے بتایا کہ وہ فلموں میں اپنے وٹیلیگو کو چھپاتے ہیں تاکہ ناظرین ان کی جلد کے بجائے ان کی اداکاری پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ وٹیلیگو کو چھپانا صرف فلمی کرداروں کے لیے ضروری سمجھتے ہیں لیکن عوامی تقریبات میں انہوں نے کبھی اسے چھپانے کی پرواہ نہیں کی۔

ورما نے کہا کہ وٹیلیگو ان کے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں تشویش کا باعث تھا، لیکن کامیابی حاصل کرنے کے بعد یہ مسئلہ نہیں رہا۔

وجے ورما جلد ہی نیٹ فلکس کی سیریز “IC 814: The Kandahar Hijack” میں نظر آئیں گے، جس میں وہ 1999 کے ہائی جیک شدہ فلائٹ کے پائلٹ کیپٹن دیوی شرن کا کردار ادا کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں