فردوس جمال کی تنقید پر ہمایوں سعید کا دلچسپ ردِعمل

فردوس جمال کی تنقید پر ہمایوں سعید کا دلچسپ ردِعمل


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں پر سینئر اداکار فردوس جمال کی تنقید پر دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

فردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ہمایوں سعید پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمایوں سعید اداکاری کی معراج پر کیسے پہنچ گئے؟ کیا وہ مارلن برانڈو یا اسٹیفن بائیڈ ہیں؟ اگر کوئی اداکار زیادہ پیسے لیتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اچھا اداکار ہے۔

اُنہوں نےکہا کہ ہمایوں سعید اداکاری میں ڈاکا ڈال رہے ہیں، انہیں قدرت نے وسائل فراہم کیے، اس کے بعد ان کے کچھ اچھے کردار بھی ہیں جو انہوں نے نبھائے اور اب وہ ماضی میں ملنے والے ان مواقع کا فائدہ اُٹھا رہے ہیں اور خود سے اچھے اداکار کو آگے نہیں آنے دے رہے۔

جس کے بعد یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فردوس جمال کے اس بیان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

ہمایوں سعید نے یاسر حسین کی اس انسٹا اسٹوری کو اپنے انسٹاگرام پر ری شیئر کرتے ہوئے ان کے خیالات سے اتفاق کیا ہے۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ میں ہمایوں سعید سے محبت کرتا ہوں اور وہ پاکستان کے سب سے بڑے فلم اسٹار ہیں لیکن میری نظر میں فردوس جمال صاحب بھی ایک لاجواب اداکار ہیں لیکن اس عمر میں یہ بات مناسب نہیں کہ اُنہیں شو میں بلا کر خاص اسی قسم کے سوالات کیے جائیں۔

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید لکھا ہے کہ ان سے ایک ہی بار اسٹامپ پیپر پر لکھوا لیں کہ وہ ماہرہ اور ہمایوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور پھر انہیں بخش دیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں