صدر مملکت آصف علی زرداری سے سندھ پریمئر لیگ کے وفد کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سندھ پریمئر لیگ کے وفد کی ملاقات


صدر مملکت آصف علی زرداری سے سندھ پریمئر لیگ (ایس پی ایل) کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں صدر زرداری نے سندھ کے کرکٹ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کےلیے سندھ میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے اور تربیتی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی ایل صوبے کا کرکٹ ٹیلنٹ اُجاگر کرنے کےلیے بہترین پلیٹ فارم ہے، سندھ کے نوجوانوں کو جدید کوچنگ اور رہنمائی کے مواقع فراہم کرنا ہوں گی۔

صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ جدید کرکٹ اسٹیڈیمز کی تیاری کےلیے مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر غور کیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کھیلوں اور کرکٹ لیگز سے کھیلوں کی سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت اور پی سی بی کو سندھ میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے میں معاونت کا کہوں گا۔

وفد نے درپیش مسائل سے متعلق صدر مملکت کو آگاہ کیا، جس پر صدر نے انہیں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


اپنا تبصرہ لکھیں