سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں ریما خان کی گود میں بچہ کس کا ہے؟ شوہر نے سب بتادیا

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں ریما خان کی گود میں بچہ کس کا ہے؟ شوہر نے سب بتادیا


پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ریما خان کی گذشتہ دنوں ایک نومولود بچے کے ساتھ تصویر کا معمہ حل ہو گیا ہے۔

اداکارہ ریما خان کی گود میں موجود بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر مختلف افواہوں اور مبارک بادوں کے ساتھ وائرل ہوئی تھی۔ اس بارے میں اب اداکارہ ریما خان کے شوہر ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے جیو نیوز کو سب کچھ بتا دیا۔

نمائندہ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سید طارق شہاب نے کہا کہ یہ بچہ ریما خان کا نہیں بلکہ ان کی کزن کا بیٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان افواہوں یا ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا تھا کہ خدا کرے اگر کوئی ایسی خبر ہوئی تو وہ سب سے پہلے جیو نیوز کے ساتھ ہی شیئر کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں