شاہد آفریدی نے نواسے کیلئے کیا دعا کی؟ ویڈیو وائرل

شاہد آفریدی نے نواسے کیلئے کیا دعا کی؟ ویڈیو وائرل


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے نواسے کے ہمراہ ویڈیو شیئر کردی، ویڈیو میں شاہد آفریدی نواسے کیلئے دعا بھی کی۔

شاہد خان آفریدی نے نواسے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بک پر شیئر کی، جس میں وہ اسے گود میں اٹھائے پیار کرتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں شاہد خان آفریدی سیاہ پینٹ اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں، جبکہ وہ نواسے کو گود میں لیے ہوئے ہیں ان کی بیٹیاں بھی ان کے ساتھ ہیں۔

شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹیوں سے نواسے کو پیار کرنے کا کہا تو اس دوران ان کی بیٹیاں اپنے بھانجے یعنی شاہین شاہ آفریدی  کے بیٹے کو بے اختیار پیار کرنے لگتی ہیں۔

 سابق کپتان اس دوران اپنی بیٹیوں سے کہتے ہیں کہ ان کیلئے دعا کرنی ہے اللّٰہ تعالیٰ اسے صراط مستقیم پر چلائے، جس کے جواب میں اُن کی بیٹیوں نے آمین کہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں