بھارتی خواتین کا تاریک گلی میں مرد کے بجائے بھوت سے سامنا زیادہ محفوظ ہے، ٹوئنکل کھنہ

بھارتی خواتین کا تاریک گلی میں مرد کے بجائے بھوت سے سامنا زیادہ محفوظ ہے، ٹوئنکل کھنہ


ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے کہ بھارتی خواتین کےلیے یہ زیادہ محفوظ ہے کہ وہ تاریک گلی میں کسی مرد کا سامنا کرنے کے بجائے بھوتوں کا سامنا کریں۔ 

اپنے سماجی تبدیلی کے حوالے سے پیغام میں بالی ووڈ اداکارہ سے مصنفہ بننے والی ٹوئنکل کھنہ عرف مسز فنی بونز نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والے اپنے حالیہ کالم میں ‘بھارتی استریز (خواتین) بھوت سے کیوں نہیں ڈرتیں؟’ کے موضوع پر اظہار خیال کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بچپن کے دنوں کی ایک غیر مصدقہ کہانی بھی سنائی جو کہ انکی ایک بڑی خالہ پر آسیب سے متعلق تھا۔

ٹوئنکل نے کہا کہ ڈراؤنی فلموں میں شامل کی جانے والی خوفناک چیزوں سے زیادہ خطرناک واقعات ہم اپنے ارد گرد ہر روز دیکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹوئنکل کھنہ بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ہیں۔

انہوں نے اپنے کالم میں کولکتہ میں زیر تربیت ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل جبکہ بدلہ پور کے ایک اسکول میں دو کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور دیگر معاملات کا بھی تذکرہ کیا۔

انکا اس بارے میں کہنا تھا کہ کس طرح استری ٹو اس خوف کےخلاف بغاوت ہے جس کا سامنا خواتین روزانہ کی بنیاد پر کرتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں