پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایڈوائزر کی تقرری کے معاملے پر وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری کھٹائی میں پڑگئی، انہیں مینٹور مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایڈوائزر کرکٹ افیئر کا تاحال فیصلہ نہیں کیا جاسکا، ایڈوائزر کرکٹ افیئر کےلیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 19 اگست تھی۔
ایڈوائزر کرکٹ افیئر کی فوری تقرری عارضی طور پر روکے جانے کا امکان ہے، وقار یونس نے ایڈوائزر کے ساتھ مینٹور کےلیے بھی درخواست جمع کروائی تھی۔ ایڈوائزر کرکٹ افیئر کی فوری تقرری نہ ہونے پر وقار یونس کو مینٹور کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کےلیے مینٹورز کا اعلان اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے، 5 مینٹورز میں سے ایک وقار یونس بھی ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وقار یونس اب ایڈوائزر کے عہدے پر نہیں ہوں گے، انہیں عارضی طور پر ذمہ داریاں دی گئی تھیں، جس کی مدت 19 اگست تک ختم ہو گئی تھی، پی سی بی ایڈوائزر کرکٹ افئیر کی ذمہ داری کسی اور کو دے سکتا ہے۔