انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا


انگلینڈ نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں مہمان سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 205 رنز کے ہدف کو 5 وکٹ کے نقصان پر 58ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

دوسری اننگز میں جو روٹ 62 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ جیمی اسمتھ 39، ہیری بروک 39 اور ڈین لارینس 34 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔

24 سالہ جیمی اسمتھ کو میچ میں عمدہ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

سری لنکا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 236 جبکہ دوسری اننگز میں 326 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ کا اسکور پہلی اننگز 358 رنز تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں