محمد رضوان کی بنگلہ دیش کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل

محمد رضوان کی بنگلہ دیش کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل


ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان نے بنگلہ دیش کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں کو اس وقت تباہ کن سیلاب کا سامنا ہے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میری اس وقت دعائیں بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ ہیں جو ہمت کے ساتھ حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

محمد رضوان نے درخواست کی کہ ہمارے بہن بھائیوں کے لیے اس چیلنج میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں