روی تیجا شوٹنگ کے دوران زخمی، سرجری کرنا پڑی

روی تیجا شوٹنگ کے دوران زخمی، سرجری کرنا پڑی


جنوبی بھارتی سنیما کے اداکار اور پروڈیوسر روی تیجا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روی تیجا ان دنوں اپنی فلم’بھانو بھوگاوراپو‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ ایک سین کی عکس بندی کے دوران اُن کا پٹھا پھٹ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے سیدھے ہاتھ کا پٹھا پھٹنے کی سرجری کردی ہے اور انہیں صحتیابی کےلیے 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اداکار کے ترجمان نے خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ فلم کی عکس بندی کے دوران روی تیجا کے دائیں ہاتھ میں پٹھے پھٹ گئے، چوٹ لگنے کے باوجود انہوں نے شوٹنگ جاری رکھی، جس نے تکلیف مزید بڑھا دی۔

ترجمان روی تیجا نے مزید کہا کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شوٹنگ کے دوران اداکار کو چوٹ کیسے لگی، تاہم گزشتہ روز کی مقامی اسپتال میں کامیاب سرجری ہوئی۔

15 اگست کو روی تیجا کی فلم ’مسٹر بچن‘ ریلیز ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں