ایرانی حکام کے مختلف صوبوں میں چھاپے، 14 داعش دہشتگرد گرفتار

ایرانی حکام کے مختلف صوبوں میں چھاپے، 14 داعش دہشتگرد گرفتار


ایرانی حکام نے مختلف صوبوں میں چھاپے مار کر داعش کے14 دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق داعش کے دہشت گردوں کی گرفتاریاں تہران، البروز، فارس اور خوزستان سے کی گئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق داعش خراسان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگرد فارس اور باقی 7 دیگر تین صوبوں سے گرفتار کیے گئے ہیں۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ داعش خراسان کے دہشتگرد حملے کے ارادے سے چند روز پہلے ایران میں داخل ہوئے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں