تاپسی پنو نے آؤٹ سائیڈر فلمز کے نام سے پروڈکشن ہاؤس کھول لیا

تاپسی پنو نے آؤٹ سائیڈر فلمز کے نام سے پروڈکشن ہاؤس کھول لیا


بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے آؤٹ سائیڈر فلمز کے نام سے ایک پروڈکشن ہاؤس کھولا ہے۔ وہ خود کو بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں آؤٹ سائیڈر ہونے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔

تاہم بھارتی میڈیا سے ایک انٹرویو کے دوران 37 سالہ اداکارہ نے یہ اقرار کیا کہ انھوں نے نام نہاد نیپو کڈز (انڈسٹری کے اداکاروں اور اہم افراد کے بچے) سے ایک سبق سیکھا وہ یہ ہے کہ فلم انڈسٹری میں سفارش یا اقربا پروری کے ذریعے آنے والے یہ اداکاروں کے بچے کس طرح یکجا ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ ایک دوسرے کی مدد کےلیے ہر وقت تیار رہتے ہیں جب کہ یہ چیز آؤٹ سائیڈرز یا فلم انڈسٹری کے باہر سے آنے والوں میں ایک دوسروں کے لیے نہیں ہوتا۔

تاپسی نے کہا کہ ہماری ساری محنت اور کوشش ایک دوسرے سے آگے جانے کیلئے ہوتی ہے۔ ہم ایک دوسرے کا احترام ضرور کرتے ہیں، آپس میں پیغام رسانی بھی کرتے ہیں۔ لیکن اگر فلم اچھی یا بری ہو، تو ہم اپنے آؤٹ سائیڈرز کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے یہ والی چیز نیپو کڈز میں بہت زیادہ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں