بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اُڑانے کی دھمکی

بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اُڑانے کی دھمکی


بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کی ممبئی سے آنے والی پرواز کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بم کی اطلاع پر طیارے کی ترواننت پورم کے ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بم کی اطلاع ملنے پر ترواننت پورم کے ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

بھارتی طیارے فلائٹ نمبر AI 657 میں 135 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ طیارے کو صبح 8 بجے ایئر پورٹ پر ہنگامی بنیاد پر اُتارا گیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے کو آئسولیٹ کر کے دھماکا خیز مواد کی تلاش کی جا رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں