حماس کے جنگجوؤں کی تلاش کیلئے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنائے جانے کا انکشاف

حماس کے جنگجوؤں کی تلاش کیلئے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنائے جانے کا انکشاف


حماس کے جنگجوؤں کی تلاش کے لیے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے سرنگوں کا معائنہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنایا۔

دوسری جانب اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ 7 اکتوبر کا حملہ روکنے میں ناکامی کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہو گئے۔

مستعفی میجر جنرل اہرن ہالیوا نے 7 اکتوبر کے واقعات کی ریاستی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ میجر جنرل شیلومی ہوں گے جنہوں نے یرغمالیوں کی رہائی کو ترجیح قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شکاگو میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ کرنے پر 55 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں