وقت ہمارے حق میں ہے، دشمن کو منظم اور باقاعدہ جواب انتظار کرنا چاہیے: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

وقت ہمارے حق میں ہے، دشمن کو منظم اور باقاعدہ جواب انتظار کرنا چاہیے: ایرانی پاسدارانِ انقلاب


ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نینی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کے لیے انتہائی پُرعزم ہیں، وقت ہمارے حق میں ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل علی محمد نینی نے اسرائیل پر ممکنہ جوابی حملے سے متعلق کہا ہے کہ ایرانی رہنما تمام حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، اسرائیل کے خلاف ایران کے جوابی حملے کا انتظار طویل ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دشمن کو منظم اور باقاعدہ جواب انتظار کرنا چاہیے، ایران کا ردِعمل شاید ماضی کی کارروائیوں جیسا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں خاص اہداف طے کیے تھے لیکن انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا، اس کے برعکس مزاحمتی محاذ زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران میں 31 جولائی کو اسرائیلی حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں