ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز: پاکستان کے معید بلوچ نے گولڈ میڈل جیت لیا

ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز: پاکستان کے معید بلوچ نے گولڈ میڈل جیت لیا


پاکستان کے معید بلوچ نے وینزویلا میں جاری ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا، معید بلوچ نے 400 میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل جیتا۔

چوتھے ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز وینزویلا کے شہر کیراکس میں جاری ہیں۔ منگل کو ہونیوالی 400 میٹر کی دوڑ میں پاکستان کے معید بلوچ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

معید بلوچ نے فاصلہ 48 اعشاریہ 20 سیکنڈز میں طے کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا اور پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

اپنی جیت کے بعد معید بلوچ نے روایتی انداز میں رقص کر کے جشن بھی منایا۔

واضح رہے کہ پاکستان ایئرفورس سے تعلق رکھنے والے معید بلوچ 46.73 کی ٹائمنگ کے ساتھ 400 میٹر کی دوڑ میں پاکستان کا قومی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں