پاکستانی اسنوکر پلیئر شہرام چنگیزی کا امریکا میں شاندار کارنامہ

پاکستانی اسنوکر پلیئر شہرام چنگیزی کا امریکا میں شاندار کارنامہ


پاکستانی اسنوکر پلیئر شہرام چنگیزی امریکا میں 147 کا بریک کھیلنے والے پہلے کیوئیسٹ بن گئے ہیں۔

شہرام چنگیزی نے ایمبیسی اوپن سے قبل پریکٹس میچ میں 147 کا بریک کھیلا، یہ امریکا میں کسی بھی لیول پر ریکارڈ ہونیوالا پہلا 147 کا بریک ہے۔

شہرام چنگیزی نے یہ بریک سابق پاکستان رینکنگ پلیئر فرحان ادریس کے خلاف پریکٹس میچ میں کھیلا، شہرام کے بریک کا دورانیہ تقریباً 10 منٹ رہا۔

شہرام چنگیزی 2010 کے ایشین گیمز میں پاکستان کی برانز میڈلسٹ اسنوکر ٹیم کا حصہ تھے، وہ ایشین اور ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کے لیے میڈلز جیت چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شہرام نے گزشتہ سال ٹیکساس اوپن اسنوکر کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں