جولائی 2024 میں ملک کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 16.20 کروڑ ڈالر رہا: اسٹیٹ بینک

جولائی 2024 میں ملک کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 16.20 کروڑ ڈالر رہا: اسٹیٹ بینک


کراچی: مرکزی بینک کے مطابق جولائی 2024 میں ملک کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 16.20 کروڑ ڈالر رہا۔ 

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جولائی میں  ملکی درآمدات 4.81 ارب ڈالر  اور  برآمدات 2.39 ارب ڈالر  رہیں جب کہ جولائی کہ تجارتی خسارہ 2.42 ارب ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 16.20 کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ جولائی میں خدمات کا خسارہ 15 کروڑ ڈالر اور آمدن کا خسارہ 72 کروڑ ڈالر رہا جب کہ جولائی میں تجارت، آمدن اور خدمات کا مجموعی خسارہ 3.31 ارب ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کی ترسیلات زر 2.995 ارب ڈالر رہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں