میں اداکاری چھوڑنا چاہتا ہوں: عامر خان

میں اداکاری چھوڑنا چاہتا ہوں: عامر خان


بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اب مزید فلموں میں اداکاری نہیں کرنا چاہتے۔

عامر خان نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی ہے جس کا پرومو ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر ریلیز ہوگیا ہے۔

اس پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریا چکرورتی نے عامر خان سے پوچھا کہ جب آپ آئینہ دیکھتے ہیں تو خود کودیکھ کر آپ کو لگتا ہے کہ آپ خوبصورت ہیں یا آپ اسٹار ہیں؟

عامر خان نے اس سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں خود کو خوبصورت نہیں سمجھتا کیونکہ بالی ووڈ میں کافی سارے پُرکشش لوگ ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور ہریتھک روشن  تینوں بہت ہینڈسم ہیں۔

اداکار نے کہا کہ لوگ تو میرے کپڑوں کا مذاق اُڑاتے رہتے ہیں کہ یہ پتا نہیں کیا پہن کر آجاتا ہے۔

اُنہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں اب فلمی دُنیا سے الگ ہونا چاہتا ہوں اور اداکاری چھوڑنا چاہتا ہوں۔

عامر خان کی بات سُن کر ریا چکرورتی نے کہا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں اس لیے مجھے ابھی جھوٹ پکڑنے والا ٹیسٹ کرنا پڑے گا۔

جس پر عامر خان نے مسُکراتے ہوئے پُراعتماد انداز میں کہا کہ چلو، آپ کرواؤ ٹیسٹ۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل عامر خان کے بڑے بیٹے جنید خان نے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد عامر خان نے انہیں پروڈکشن ہاؤس سنبھالنے کا کہہ دیا ہے کیونکہ وہ اب ریٹائر ہونا چاہتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں