اسرائیلی شہری وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف سڑکوں پر آگئے

اسرائیلی شہری وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف سڑکوں پر آگئے


تل ابیب میں اسرائیلی شہری وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

اسرائیل میں مظاہرین کی جانب سے نیتن یاہو کے خلاف ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

عرب میڈیا کے مطابق مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کے گھر کے باہر خود کو باندھ کر غزہ میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

ریلی میں شریک افراد نے نیتن یاہو کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے حکومت سے انسانی بحران کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اسرائیل میں مظاہرہ کرنے والے افراد کئی ماہ سے حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے معاہدے کو یقینی بنائے تاکہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے شہری واپس آ سکیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں